Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

0

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں اپنی زندگیاں سنوارنے اور ملک کی تقدیر بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ مواقع فراہم کیے جائیں تو نوجوان اپنی ذہانت، محنت اور لگن سے پاکستان کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔
سعودی عرب کا دفاع اور ممکنہ فوجی معاونت: مصری پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالی مشکلات کسی ذہین بچے کی معیاری تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔ غریب خاندانوں کے بچے ایچی سن جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، اسی احساس اور وژن کے تحت 2010 میں دانش اسکولز جیسے تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہر بچے اور بچی کو تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم رنگ، نسل اور صوبائی تفریق سے بالاتر ہو کر ایک ہے۔

وزیراعظم کے مطابق دانش اسکولز کا منصوبہ پنجاب سے نکل کر اب پورے پاکستان میں وسعت اختیار کر رہا ہے، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں نئے دانش اسکولز کی تعمیر جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی، تاکہ طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کی جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.