Gas Leakage Web ad 1

ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، خالد محمود کھوکھر

0

پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملتان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا حکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی، ایک فصل نقصان میں جائے تو اگلی تین فصلیں متاثر ہوتی ہیں، ہم زراعت میں مسلسل پیچھے جا رہے ہیں، ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں پیداواری لاگت پر 25 فیصد منافع دیا جائے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرط کا کہہ کر فصلوں کا اچھا ریٹ نہیں دیا جاتا، آج عام آدمی کو گندم نہیں مل رہی، گندم کا اچھا ریٹ ملے گا تو کسان گندم کاشت کرے گا، حکومت نے 4500 روپے من گندم کا ریٹ مقرر کیا ہے۔

صدر کسان اتحاد نے کہا گنے کی قیمت ابھی تک کسان کو نہیں ملی، جب کہ گنے کی اس سال 16 فیصد زیادہ پیداوار ہوئی ہے، ملکی تاریخ میں اتنا زیادہ گنا کبھی کاشت نہیں ہوا، گنے کے کاشتکار کو رات کو نیند نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا 2017 میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیا گیا، حکومت نے بروقت چینی برآمد نہیں کی اور غیر ضروری تاخیر کی گئی، کاشتکاروں کو معاشی نقصان پہنچانے کے بعد چینی برآمد کی گئی، پاکستان میں زراعت کے شعبے پر سیاست کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فوڈ سیکیورٹی پہلے نمبر پر جا چکی ہے اور ہمارے حکمران آٹے پر سیاست کرتے ہیں، جب کہ دیگر ممالک زراعت پر بہت زیادہ سبسڈی فراہم کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.