Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں ایف آئی اے کا کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن ، مزید 50 غیر ملکی گرفتار

0

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے مزید 50 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی اے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے مزید 50 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 250 غیر ملکیوں کو اڈیالہ اور اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے پہلے مرحلے میں 50 ویتنامی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے: محسن نقوی
دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم اینڈ انوسٹی گیشن ایجنسی نے 13 سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔

ان غیر ملکیوں کے خلاف بیرون ملک مقیم شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ اور بلیک میلنگ کرنے اور جنسی مواد کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات کے تحت تحقیقات کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، این سی سی آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی تحقیقات کا دائرہ پی ٹی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اب تک غیر قانونی طور پر کال سینٹرز چلانے والے گرفتار 671 غیر ملکی شہریوں کو فارن بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو بھی مبینہ جرائم سے آگاہ کرنے کا عمل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.