Gas Leakage Web ad 1

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے: محسن نقوی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.