پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
شادی کو کامیاب بنانے کا آسان راز جانتے ہیں؟
حکام کے مطابق دہشتگردوں نے جائے وقوعہ پر موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانہ بنایا اور اسے نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر معصوم پاکستانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔