33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کے بیرون ملک منتقل ہونے کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پنشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی ہیں۔ دستاویز کے مطابق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
دستاویز کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت سالانہ 34 کروڑ 21 لاکھ روپے ادا کرتی ہے، جبکہ ان افسران کو حکومت پاکستان متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کرتی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک میں مقیم ریٹائرڈ افسران کو حکومت پاکستان پنشن ملکی کرنسی میں بھی ادا کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس موجود نہیں ہیں۔



