Gas Leakage Web ad 1

شادی کو کامیاب بنانے کا آسان راز جانتے ہیں؟

0

کسی خوش باش شادی شدہ جوڑے کے کامیاب تعلق کے پیچھے کیا راز چھپا ہوتا ہے؟ ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس راز کا تعلق میاں بیوی کے اکٹھے ورزش کرنے سے ہوسکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ویسے تو ورزش کو اچھی صحت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے اور اس سے غصے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، تاہم امریکا کی بریگھم ینگ یونیورسٹی اسکول آف فیملی لائف کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب میاں بیوی اکٹھے ورزش کرتے ہیں تو ان کا باہمی تعلق مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔
بنگلادیش کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا
اس تحقیق میں 1693 جوان جوڑوں کو شامل کیا گیا اور ان سے ورزش سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اکیلے ورزش کرتے ہیں یا دونوں ایک ساتھ ورزش کرتے ہیں، جبکہ جوڑوں کے درمیان باہمی گفتگو، جھگڑوں کے تصفیے اور تنازعات سے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئیں۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ اکٹھے ورزش کرنے اور جوڑوں کے درمیان خوشگوار تعلق کے درمیان تعلق موجود ہے۔ تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے اکٹھے ورزش کرنے سے ان کا باہمی تعلق مضبوط ہوتا ہے، جبکہ اکیلے ورزش کرنے سے ایسا اثر دیکھنے میں نہیں آتا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اکٹھے ورزش کرنے کے لیے چہل قدمی جوڑوں کی پہلی ترجیح ہوتی ہے، جس کے لیے جم جانے یا سخت جسمانی مشقت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محققین کے مطابق اکٹھے چہل قدمی کرنے سے جوڑوں کو ایک ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ اسی طرح ورزش کے دوران انہیں گھریلو امور کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فیملی ریلیشنز میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل مئی 2024 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ شریک حیات کے ساتھ اچھے تعلق کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کب اپنی زبان بند رکھتے ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایک دوسرے سے خوش جوڑوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جھگڑے کے دوران آپ جس انداز سے بحث کرتے ہیں یا زبان کا استعمال کرتے ہیں، وہ رشتے کے لیے آپ کے اندازے سے کہیں زیادہ اہم عنصر ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ذرا سوچیں کہ آخری بار شریک حیات سے بحث کب ہوئی تھی اور اس کی وجہ کیا تھی؟ اگر وہ لڑائی اور اس کی وجہ 2 یا 3 ہفتوں بعد یاد نہیں آتی تو یہ اس بات کی نشانی ہوسکتی ہے کہ جوڑے کا تعلق متاثر ہورہا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس صورتحال سے بچنا زیادہ مشکل نہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ کامیاب شادی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ میاں بیوی اکثر ایک دوسرے کے خیالات پر بحث کرنے سے گریز کریں۔

سننے میں یہ بات عجیب لگ سکتی ہے، مگر ہر فرد کو اپنے شریک حیات کی کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ناپسند ہوتی ہیں۔ اس لیے ان معمولی باتوں پر بحث یا لڑائی سے گریز کرنا ضروری ہوتا ہے، جس سے باہمی تعلق مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.