Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف کا 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان

0

وزیراعظم شہباز شریف کا 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو جدید تربیت کے لیے اٹلی بھیجنے کا اعلان

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور ویلیو چین کے شعبوں میں بھی جدید تربیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اولیو آئل ہر لحاظ سے صحت مند ہے۔
21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط
وزیراعظم شہباز شریف نے ’پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کے اجراء‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیتون کے کسانوں، محققین اور برآمد کنندگان سے مخاطب ہوکر خوشی ہوئی ہے۔ کسانوں اور ماہرین کی محنت سے زیتون کے شعبے میں شاندار مثال قائم ہوئی ہے اور زیتون کی فصل کو فروغ دینے کے لیے اہم کام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کسانوں کا ساتھ دیا، زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعاون پر مشکور ہیں۔ ملک میں 60 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کی جارہی ہے۔ زرعی انقلاب لانے کے لیے کسانوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک سال میں 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، اگر 400 ملین ڈالر بھی بچالیں تو اس سے بڑی خدمت کیا ہوسکتی ہے۔ درآمدی بل میں کمی کے لیے پام آئل اور سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، ٹریکٹر مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان اور اٹلی کا تعاون قابل ذکر ہے۔ زیتون کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجا جائے گا، جہاں وہ زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ میں جدید تربیت حاصل کریں گے۔ نوجوانوں کو مارکیٹنگ اور ویلیو چین کے شعبوں میں بھی جدید تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں بھی اور اب بھی پام آئل کی پلانٹیشن کا حکم دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کسانوں کو سہولیات فراہم کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.