Gas Leakage Web ad 1

21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

0

دنیا کے 21 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھتے ہوئے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خط میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نہیں ہے۔
عمران خان کو حاصل حقوق ہمیں بھی دیئے جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا عدالت سے رجوع
خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کرسکے۔ اس طبی بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے عمران خان کے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.