عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصولی روک دی
موڈیز کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر کا مضبوط ہونا اور مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی شامل ہیں۔
ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان میں مسلسل میکرو اکنامک استحکام کو بھی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
موڈیز کے مطابق ان شعبوں میں بہتری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی جبکہ مالیاتی اشاریوں میں بھی بہتری آئے گی۔
خیال رہے کہ تقریباً 12 ماہ کے دوران موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں دو درجے بہتری کی ہے۔



