Gas Leakage Web ad 1

فیصل آباد کی گلوکارہ حرا قیصر نے ’ پاکستان آئیڈل 2026‘ کا ٹائٹل جیت لیا

0

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ حرا قیصر نے اپنی شاندار آواز اور بہترین پرفارمنس کی بدولت ’پاکستان آئیڈل 2026‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

گرینڈ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حرا قیصر کو فاتح قرار دیا گیا۔ وہ اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیج پر پہنچیں اور میزبان شفاعت علی سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ حرا قیصر کو 15 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
حرا قیصر نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آئیڈل اور انہیں سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

گرینڈ فائنل میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، بلال مقصود، زیب بنگش اور فواد خان بھی موجود تھے اور حرا قیصر کی کامیابی کے جشن میں شریک ہوئے۔

حرا قیصر نے فائنل میں میکال حسن کا گانا پیش کیا، جس پر انہیں عاطف اسلم سمیت دیگر ججز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.