Gas Leakage Web ad 1

منشیات مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی 3 مقدمات میں بری

0

کراچی: عدالت نے منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

انمول عرف پنکی کے خلاف کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمات میں دو شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ شریک ملزمان علی اور فہمیدہ کو 2024 میں بری کیا گیا تھا۔
‏معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار
وکیل نے کہا کہ ملزمہ کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا، تاہم شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا دیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں درج تین مقدمات میں بری کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے مئی کے مہینے میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.