جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی دوبارہ تقرری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر حکام کو خط لکھ دیا۔
جے ایس ایم یو کے متعدد متاثرہ پروفیسرز نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر صحت سندھ اور وفاقی محتسب اعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے۔
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے دوسرے پیرا کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث ترقیوں کے منتظر 6 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیاں متاثر ہورہی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی واضح ہدایت کے برخلاف ڈاکٹر نگہت شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر نگہت شاہ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی سے ادارے میں خدمات انجام دینے والے دیگر افسران کی سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کا موجودہ افسران کی سینیارٹی اور پروموشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔