Gas Leakage Web ad 1

ایکشن کمیٹی کےکارندوں نے ہائی وے پولیس کے 8 اہلکاروں کو اغواکیا: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

0

آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ انتخابات میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے حملے کیے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے ہائی وے پولیس کے 8 اہلکاروں کو اغوا کیا، ان پر تشدد کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
جے ایس ایم یو کے سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے ڈاکٹر نگہت کی دوبارہ تقرری پر وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کو خط لکھ دیا
انہوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر احتجاجی مظاہروں میں خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ ان کی شرانگیزی سب کے سامنے ہے، ریاست پہلے کمزور تھی نہ اب ہے، اگر نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی تو ریاست اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی۔

انہوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.