Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کا آڈیو میسج مل گیا، کیس میں بڑی پیش رفت

0

میر رضا کیس میں جاری تفتیش کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کو ایک شخص کی جانب سے میر رضا کا آڈیو پیغام بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں مالی معاملات اور ادائیگیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میر رضا سے رقم کے لین دین میں شامل مختلف افراد سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ فراہم کیے گئے آڈیو پیغام میں مبینہ طور پر میر رضا نے رقوم کی ادائیگی کے لیے تجاویز دیں اور دس، دس لاکھ روپے کے تین چیک لینے کی تجویز بھی دی۔ تفتیشی حکام آڈیو پیغام کو شواہد کے طور پر جانچ رہے ہیں۔ دوسری جانب میر رضا علی کیس میں پرانے میڈیکل بورڈ کو بحال کرتے ہوئے قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس سرجن کراچی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قبر کشائی ہفتے کی صبح 11 بجے مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا، جبکہ بورڈ کے تمام ارکان کو صبح ساڑھے 10 بجے قبرستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قبر کشائی کی کارروائی فیروز آباد تھانے کی حدود میں قائم قبرستان میں ہوگی۔ اس موقع پر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ بھی موجود ہوں گے، جبکہ ایس ایس پی ایسٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.