وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے مفاد اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے تینوں ممالک کا مشترکہ وژن حقیقت میں تبدیل ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ معاہدے کے نتیجے میں تینوں ممالک میں خوشحالی بڑھے اور اس کے ثمرات تمام مسلم اقوام کے لیے خیر و نفع کا باعث بنیں۔
وزیراعظم کے مطابق یہ معاہدہ تینوں ممالک کے مفاد میں ہے اور خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو مزید مضبوط بنائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔