Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

0

چمن: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔
پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحیت کی کوشش کے دوران مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.