Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی لانگ مارچ، حکومت کا سیاسی راستہ بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ

0

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے حکمت عملی مزید سخت کرنے کے ساتھ سیاسی راستہ بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لانگ مارچ کو روکنے کے لیے انتظامی، قانونی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک
لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی کوششوں کا راستہ بند نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ داخلی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ بندش کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، تاہم فی الحال انٹرنیٹ سروس بند نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے آغاز سے پہلے موبائل سروس بند کرنے سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات ملنے تک پی ٹی اے کو انٹرنیٹ بندش پر کوئی اقدام نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.