ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف
ایکس (ٹوئٹر) میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی میسجنگ سروس میں فون نمبر شیئر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ یا فالو کرسکیں گے۔
ایکس نمبر نامی یہ فیچر ایکس چیٹ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایکس چیٹ کے صارفین کو ایک پرائیویٹ کوڈ دیا جائے گا، جسے وہ ایسے افراد کے ساتھ شیئر کرسکیں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے، تاکہ ان سے میسج یا کال کے ذریعے رابطہ کیا جاسکے۔
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست کردی
کمپنی کے مطابق جب کسی صارف کی جانب سے ایکس نمبر انٹر کیا جائے گا تو وہ دوسرے صارف کو فالو کیے بغیر ہی اسے میسج کرسکے گا۔
یہ گفتگو میسج ریکوئسٹ کے بجائے براہِ راست ان باکس میں جائے گی، جبکہ بھیجنے والا کال بھی کرسکے گا، تاہم اس کا انحصار دوسرے فرد کی کال سیٹنگز پر ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ ایکس نمبر دراصل فون نمبر نہیں ہے اور یہ فیچر اختیاری رکھا گیا ہے۔ صارف اپنی مرضی سے اسے آن یا آف کرسکتا ہے جبکہ ایکس نمبر کو ریفریش بھی کیا جاسکتا ہے۔
ریفریش کرنے پر نیا کوڈ بن جائے گا، جس کے بعد پرانا کوڈ رکھنے والے افراد صارف سے رابطہ نہیں کرسکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایکس میں چیٹ اوپن کرکے چیٹ پن انٹر کرنا ہوگا اور ان باکس کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں نمبر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایکس کی جانب سے ایکس چیٹ ایپ کو اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد واٹس ایپ کو ٹکر دینا ہے۔