Gas Leakage Web ad 1

کابل حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتی ہے یا ٹی ٹی پی کی حمایت، دفترخارجہ

0

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کو واضح کیا ہے کہ کابل حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے یا ٹی ٹی پی کی حمایت جاری رکھنا چاہتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے لیے عالمی انسانی اور اقتصادی امداد کی مخالفت نہیں کرتا، تاہم امداد دینے والے ممالک کو اس بات کی جانچ کرنی چاہیے کہ یہ امداد ٹی ٹی پی یا دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج
ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے یا ٹی ٹی پی کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتی ہے، کیونکہ جب تک افغان حکومت ٹی ٹی پی سے تعلقات ختم نہیں کرتی، دوطرفہ تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے بین الاقوامی قانون اور بحری سلامتی کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باب المندب میں جہازوں کو عسکری حفاظتی حصار فراہم کرنے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحد کھلی رکھنے کا فیصلہ بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.