واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھل جائے گی۔
صحافیوں سے عالمی اور امریکی توانائی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے، ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی لکھا کہ وہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں۔
ایران کے خلاف جاری جنگ کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سب کچھ غیرمعمولی رہا ہے، ایران کو اس مقصد کے لیے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور وہاں سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران اس وقت عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، جہاں دونوں فریق آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک ایسے معاہدے کے قریب بتائے جا رہے ہیں جو دونوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔
تاہم ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے اس کی امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہو رہی۔