ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاپان میں کھیلے جائیں گے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کے تحت ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے۔
ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، صدر ٹرمپ پُر امید
پول بی میں پاکستان کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 20 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ 22 ستمبر کو ازبکستان، 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے مدمقابل ہوگی۔
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے پول اے میں میزبان جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔