Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے، ذرائع سعودی فوج

0

ریاض: سعودی فوج کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر آج جدہ میں دستخط ہوں گے۔
فاسٹ بولر جان ٹرنر کا 25 سال کی عمر میں کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر کافی عرصے سے غور جاری تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت کے باعث اس عمل کو تیز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف آج جدہ میں اہم ملاقات کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے ہی جدہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کے لیے اہم ہے، جبکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اتفاقِ رائے کے بعد اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر پیش رفت ہوگی اور ایران و امریکا مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.