پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب بھیجے گئے، تاہم افواج پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے اور دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقر ر
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا تھا۔