Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

0

اسلام آباد: قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن پاکستان پہنچ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اس وقت کراچی میں موجود ہے اور آج سے اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔
نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقر ر
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، جس میں زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج سے متعلق امور شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے، جبکہ تکنیکی مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو یورو بانڈ کے کامیاب اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اسٹیٹ بینک سے مذاکرات کے بعد 25 ستمبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا، جہاں وفد صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستانی حکام کے باضابطہ مذاکرات 28 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ 28 ستمبر کو وزیر خزانہ کی امریکا سے واپسی کے بعد باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگا، جن میں وزارت خزانہ، نجکاری، وزارت توانائی اور ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کے مختلف دور ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.