Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس ٹریس کر لیا، جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے: آئی جی سندھ

0

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس ٹریس کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس نے کیس ٹریس کر لیا ہے اور بہت جلد پریس کانفرنس کر کے تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لیے گئے
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر اس کیس پر تبصرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے تو پولیس کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، اور بورڈ کے فیصلے کے مطابق ہی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

دوسری جانب تاجر میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔ ان کے مطابق پولیس ان سے کچھ اور کہتی ہے جبکہ باہر کچھ اور مؤقف اختیار کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.