لاہور: پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔