فلسطین کے مسئلے پر پاکستان نے ایک بار پھر واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسلم دنیا سے مشترکہ کردار ادا کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
وہ عام غذا جو ڈپریشن کا شکار بنا سکتی ہے
انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی سخت مذمت کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم عزائم کسی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ غزہ میں انسانی بحران مسلسل سنگین ہوتا جا رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم دنیا کو متحد ہو کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔