ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل شام دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہوگا۔
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیشرفت، 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاک سعودی تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری صورتحال، جنگ کے اثرات اور امن مذاکرات سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔