کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔
کراچی میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے 4 گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق سامنے آئیں گے۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاڑی کے ٹرن سگنل سے کلک کلک کی آواز کیوں آتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت ہمارے لیے افسوسناک ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، 2010 میں جرائم کی شرح زیادہ تھی جبکہ اب جرائم میں کمی آئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں کیا جانا چاہیے، تنقید کے بجائے ایک دوسرے کے کام سے سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تقسیم کا لفظ انتہائی نامناسب ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ملک تقسیم ہو۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوئے ہیں، آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اب تک تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ سال لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے۔