Gas Leakage Web ad 1

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 اگست بروز ہفتہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔
2024 کے الیکشن کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا، شرجیل میمن
انہوں نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان نے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد، کسٹم ایس آر او 1619/2024 اور 10 سے 20 سال پرانی گاڑیوں کی منسوخی کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں 97 لاکھ دیت کے قانون کو واپس لیا جائے اور ڈرائیورز کو ایچ ٹی وی لائسنس جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سندھ حکومت کی تھرڈ پارٹی انشورنس کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.