پاکستان اور ایران کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی وزیر صنعت، کان و تجارت محمد اتابک کریں گے۔
اجلاس میں ایران چیمبر آف کامرس کا 16 رکنی کاروباری وفد بھی شریک ہوگا، جبکہ پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت میں اضافے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
مشترکہ اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، کسٹمز، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط کو مزید وسعت دینے سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔