Gas Leakage Web ad 1

شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری

0

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شکست خوردہ جماعتیں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین نے بھی پولنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں گزشتہ 18 برس کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں شکست کھانے والے عناصر انتشار اور فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے عوام تک پہنچانا پڑی، جبکہ نتائج آنے سے پہلے ہی پریس کانفرنسوں کے ذریعے اعتراضات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی اور صرف میڈیا کے ذریعے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض پولنگ ایجنٹس کم عمر اور غیر تربیت یافتہ تھے، جس کے باعث انہیں پولنگ اسٹیشنوں سے نکال دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.