کراچی: سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے "راست” کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس پر "راست” کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام 31 جنوری 2027 تک لازمی طور پر نافذ کرنا ہوگا۔
کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ایندھن کی خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کی زیادہ سے زیادہ حد فی لیٹر ایک روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد فی لیٹر 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام پٹرول پمپ مالکان مقررہ مدت کے اندر "راست” کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام فعال کریں اور اسے صارفین کے لیے دستیاب بنائیں۔