ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت گزشتہ دو ماہ سے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔
پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے ٹرانزیکشن چارجز میں بڑی رعایت دے دی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کارروائی کے دوران متعدد خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشت گرد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔