Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر الیکشن: حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی

0

آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد میں آج ہونے والے انتخابات کے دوران حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 21 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، جن میں مظفرآباد کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستیں شامل ہیں۔ دیگر حلقوں میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقہ ایل اے 27 میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، جس کی وجہ سے انتخابی عملہ اور سامان بروقت پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکے اور پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود سڑکیں بحال نہ ہو سکیں، جس کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئی تاریخ کا اعلان آج دوپہر متوقع ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے دیگر تمام حلقوں میں پولنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.