Gas Leakage Web ad 1

پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

0

پیرو میں سیاحوں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پیرو حکام کے مطابق نازکا لائنز کی سیر کے لیے جانے والا طیارہ پسکو ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان شامل ہیں۔

طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پرواز پر روانہ ہوا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.