Gas Leakage Web ad 1

اولاد کی آمد سے باپ کے مقابلے میں ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

0

اولاد کی آمد والدین کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لاتی ہے، تاہم نئی تحقیق کے مطابق اس کے اثرات ماں اور باپ پر یکساں نہیں ہوتے۔

Gas Leakage Web ad 2

جرنل آف فیملی اسٹڈیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں والدین بننے کے بعد صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں صحت سے متعلق عادات جیسے جسمانی سرگرمی اور تمباکو نوشی میں تبدیلیوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
وائرل ویڈیو پر فہد شیخ نے سینئر اداکار محمد احمد سے معافی مانگ لی
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مردوں میں والد بننے سے پہلے یا بعد میں صحت کے حوالے سے کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آتی، جبکہ خواتین کی صحت پر اولاد کی آمد کے زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق خواتین کی صحت میں ہونے والی تبدیلیوں کا تعلق ان کی عمر اور بچوں کی تعداد سے بھی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر جن خواتین کا صرف ایک بچہ ہو یا جن کے بچے لڑکپن کی عمر کو پہنچ چکے ہوں، ان میں ڈپریشن کی علامات زیادہ دیکھی گئیں۔

اس کے مقابلے میں دو یا اس سے زائد چھوٹے بچوں کی ماؤں کی صحت نسبتاً بہتر پائی گئی۔

تحقیق میں صحت سے متعلق عادات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ سب سے نمایاں فرق جسمانی سرگرمیوں میں نظر آیا۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین، خصوصاً چھوٹے بچوں کی مائیں، ورزش کے لیے کم وقت نکال پاتی ہیں۔

محققین کے مطابق چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی صرف 16 فیصد مائیں ورزش کو اپنی معمول کی زندگی کا حصہ بناتی ہیں، جبکہ بچوں کی موجودگی یا عدم موجودگی سے مردوں میں ورزش کی شرح میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا۔

تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ ماں بننے کے بعد خواتین کے پاس اپنی صحت اور ذاتی دیکھ بھال کے لیے وقت کم رہ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.