Gas Leakage Web ad 1

محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو فون کر کے ایران پر حملے کی مخالفت کر دی، ایکسیوس کا انکشاف

0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکی صدر پر زور دیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ امریکی حکام کے مطابق سعودی حکام نے صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق وضاحت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ ایران کے توانائی کے اہداف کو نشانہ بنانے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی نئے حملے کے حتمی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ یہ ممکنہ کارروائی اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے جواب میں کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران پر بڑا حملہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی حملے کی صورت میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی تھی، جنہوں نے ایران سمیت خطے کی صورتحال پر سعودی قیادت کا مؤقف آگاہ کیا۔

دوسری جانب قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی اور پاکستان سمیت کئی ممالک امریکا اور ایران پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی خطے کے مختلف ممالک کے حکام سے رابطے کیے ہیں تاکہ ممکنہ امریکی کارروائی کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.