Gas Leakage Web ad 1

سلمان کے سر میں پی آر پی کیلئے انجیکشن لگتے رہے اور وہ بریانی کھاتے رہے: پروڈیوسر کا انکشاف

0

بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے اداکار سلمان خان سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق شیلندر سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں ایک ملاقات کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ سلمان خان بالوں کے علاج کے لیے خصوصی طریقہ علاج کروا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کے منیجر ریشما شیٹی نے ان کے بال گرنے کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ممکنہ علاج کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کیں۔ بعد ازاں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے دیکھا کہ سلمان خان بریانی کھا رہے تھے اور اسی دوران ایک شخص طبی آلات کے ساتھ آیا اور ان کے سر کی جلد میں انجیکشن لگانے لگا۔

شیلندر سنگھ کے مطابق جب انہوں نے اس بارے میں پوچھا تو سلمان خان نے جواب دیا کہ اسٹار بننے کی ایک قیمت چکانی پڑتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ سلمان خان بالوں کے علاج کے لیے پلیٹلیٹ رچ پلازما (پی آر پی) تھراپی کروا رہے تھے۔

پروڈیوسر نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان کی ایک عادت تھی کہ وہ آئینے میں دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے اور اسی دوران گفتگو بھی کرتے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.