Gas Leakage Web ad 1

ایکشن کمیٹی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز سے متعلق خط کا جواب دیدیا، بحران کا خاتمہ میری ترجیح ہے: بلاول

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام سے متعلق ان کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو کے مطابق ایکشن کمیٹی نے ان کی تجویز کے جواب میں اپنی سفارشات بھی ارسال کی ہیں، جن کا وہ بغور جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اور اس وقت ان کی اولین ترجیح موجودہ بحران کا خاتمہ، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور آزاد جموں و کشمیر میں معمولاتِ زندگی کی جلد بحالی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ ٹروتھ کمیشن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی اس کمیشن کی توثیق کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے حاصل کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کسی متفقہ تجویز پر پیش رفت کے لیے مشترکہ بنیاد موجود ہے یا نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.