Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی نے پہلے صدر سے ملاقات کی، پھر متنازع بیان دیا، یہ سازش ہے: نثار کھوڑو

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ متنازع گفتگو کے ذریعے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلے صدر سے ملاقات کی اور اس کے بعد متنازع بیان دیا۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش اور ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بھیانک سازش کی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا کہ اگر 22 صوبے بنائے جائیں تو کیا 22 وزرائے اعلیٰ بھی درکار ہوں گے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اگر سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں نہیں ہیں تو سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہییں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگر اس حوالے سے قرارداد منظور ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں کے لوگ نئے صوبے چاہتے ہیں، اس لیے پنجاب میں اس پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.