صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا
صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔