2025 میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن شعبے کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے فلائٹ گلوبل کے مطابق ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کے بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلاٹیسٹ: 2 پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجوہات میں شامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو مغربی روٹس تبدیل کرنا پڑے، جس سے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل میں اضافہ کیا۔
بھارتی ایوی ایشن ماہر سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کی روزانہ 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فضائی راستوں کی بندش، بڑھتے ہوئے اخراجات اور دیگر معاشی عوامل نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔