Gas Leakage Web ad 1

وائرل ویڈیو پر فہد شیخ نے سینئر اداکار محمد احمد سے معافی مانگ لی

0

وائرل ویڈیو سامنے آنے کے بعد فہد شیخ نے سینئر اداکار اور مصنف سید محمد احمد سے معذرت کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

سید محمد احمد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں جونیئر اداکار کے نامناسب رویے سے متعلق کیے گئے انکشافات کے بعد شوبز انڈسٹری میں جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا تھا۔ مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر متعلقہ اداکار کے طور پر فہد شیخ کا نام زیرِ بحث آیا۔
نیویارک میں ’ٹیکس ورلڈ 2026ء‘ نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بھرپور شرکت
چند روز قبل سید محمد احمد نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک کم عمر اداکار نے دو مختلف ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران ان کے گنجے پن، قد اور رنگت پر بار بار طنزیہ جملے کسے، تاہم انہوں نے شوٹنگ کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی۔

اس انکشاف کے بعد شوبز شخصیات نے سید محمد احمد سے اظہارِ یکجہتی کیا، جبکہ اداکار شمعون عباسی سمیت کئی فنکاروں نے متعلقہ اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

تنقید کے بعد فہد شیخ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک مذاق کا حصہ تھی، کیونکہ سیٹ پر فنکار عموماً ایک خاندان کی طرح ماحول میں کام کرتے ہیں۔

فہد شیخ نے کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے سید محمد احمد کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.