Gas Leakage Web ad 1

وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ

0

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے پالتو کتے کی گمشدگی کی اطلاع دیتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی اسٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہو گیا ہے۔
پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز
اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ 5 ماہ عمر کا سیاہ رنگ کا یہ کتا آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔

کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابل اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے رہائشیوں، سیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.