Gas Leakage Web ad 1

حکومت بجلی بلوں، پٹرول لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان

0

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی معاشی، تعلیمی اور عوامی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ تعلیمی نظام موجود ہے، حالانکہ معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے، خیرات نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام پر بوجھ بن کر گر رہے ہیں، جبکہ پٹرول پر لیوی کے نام پر عوام سے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لیٹر پٹرول پر لیوی عائد کرکے عوام سے پیسے لیے جا رہے ہیں، غریب شہری ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود ریاست اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔

پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، جبکہ عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سرکاری سکول آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 14 سے 15 ہزار سکول آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب لاکھوں بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں اور دوسری جانب اربوں روپے کے جہاز خریدے جا رہے ہیں، حالانکہ معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں خاندانی سیاست اور اجارہ داری کا نظام قائم ہے۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عوام کا خون بہہ رہا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے ’بنوقابل‘ پروگرام کو نوجوانوں کے لیے کامیاب منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ’ذی کنیکٹ‘ کے نام سے بھی نیا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جو نوجوان نسل کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور جدوجہد کا سفر جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.