Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگئے

0

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے سلمان علی آغا 16ویں اور فخر زمان 37ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، احسن اقبال

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ حارث رؤف ایک درجہ ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے 15 سالہ بیٹر وائیبھاو سوریا ونشی نے رینکنگ میں 230 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 48ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی افغانستان کے راشد خان پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.