Gas Leakage Web ad 1

پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز

0

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت مبینہ طور پر دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر ہے، وہی اب دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم نواز نے اپنے بیان میں سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’قیامت کتنے بجے ہے؟‘‘
میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد ظاہر کیا: عظمیٰ بخاری
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس کارکردگی، بہتر گورننس اور عوام کے لیے کوئی واضح ایجنڈا ہوتا تو وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور امن و امان جیسے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب دھاندلی کے الزامات لگانے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.