Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشنز کے سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر اور بلوچستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 32 دہشتگرد مارے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں علاقے کی کلیئرنس اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے، جہاں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے بعد ازاں تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دیگر دہشتگرد عناصر کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.